بورڈآف ڈائریکٹرز کی پروفائل

افتخار سومرو -چیرمین اور ڈائریکٹر
ڈاکٹر فرید خان۔چیف ایگزیکٹیو اینڈ ڈائریکٹر
حُسین لاوئی
ایم۔زیڈ۔معین مہاجر
بدّر الدین -ایف ویلانی
اقبال بنگالی
ایس - ایم -وجیہ الدین


ڈائریکٹرز کے بارے میں

افتخار سومرو
جناب افتخار سُومرو افتخارسُومرو ایک صنت کا ر،سماجی کارکن ،سیاستدان ، اعزازی کونسل جرنل اور زرعی ماہرہیں ۔آپ نے معاشیات میں(B.A Honours) کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ آپ نے بطور سندھ کے وزیر صنعت اور زراعت کے بھی فرائص سرانجام دیے ہیں۔آپ پاکستان ٹیکسٹائل مینو فیکچر ز ایسوسی ایشن کے ماضی کے صدربھی رہے چکے ہے ۔ آپ شکارپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی اور سابق صدر بھی رہ چکے ہیں ۔ فی الحال جناب سومرو سند فائن ٹیکسٹائل ملز، بی بُل رائس ملز (پرائیوٹ)لمیٹڈ اور ایچ -ایم -بی ملز (پرائیوٹ)لمیٹڈکے چیف ایگزیکیٹف اور ڈائریکٹر ہیں ۔ اِس کے علاوہ جناب سومرو کراچی گرامر اسکول کے ٹرسٹی ، ائی -بی - اے سکھر،شکار پور پبلک اسکول اور ناصرہ پبلک اسکول کی گورنگ باڈی کے رکن کی حیثیت سے اپنے فرائص سر انجام دے رہے ہیں ۔


جناب ڈاکٹر فرید خان
ڈاکٹر فرید خان نے یونیوسٹی آف لندن یو کے سے Ph.D ان فا ر ماسوٹیکل کیمسٹری کی ڈگری حاصل کی ہے۔وہ فارماسٹ ہونے کے ناطے سے فارماسوٹیکل انڈسٹری میں 40سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے فارماسوٹیکل انڈسٹری میں اپنے طویل کیرےئر میں پاکستا ن،کینیڈا اورجرمنی میں مختلف عہدہوں پر فائز رہے۔2008میں ڈاکٹر خان نوارٹس فارماپاکستان لمیٹڈ کے سی ۔او اور کنٹری پریذیڈنٹ کی حیثیت سے ریٹائر ہو ئے۔اس سے پہلے وہ ہوئثٹ ( سنوفی پاکستان ) میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ ڈاکٹر خان نے ہاروڈ ،انسیڈ اور کولمبیا میں کئی کورسز میں شرکت کی ہے۔ متعددتعلیمی ،مالی اور حکومتی اداروں کے بو رڈز پربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔آج کل وہ فائزر اور واےئتھ پاکستان لمیٹڈکے سی۔ای ۔او اور مینیجنگ ڈائریکٹرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


جناب حسین لاوئی (نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر)
حسین لاوئی سمٹ بینک کے صدر اور سی -ای-او ہیں، اور بینکاری اور ما لیاتی اداروں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ اُنہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ جناب حسین لاوئی اِس سے قبل ایم-سی -بی بینک کے صدر ارو چیف ایگزیکیٹو کے عہد ے پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔ پاکستان کا سب سے پہلا شریعہ کے مطابق اِسلامی بینک کی متعادِار شاخوں کا آغاز کرنے کا اعزاز بھی ان کو حاصل ہے۔اِس کے علاوہ وہ امارات میں حبیب بینک لمیٹڈ (پاکستان اور مشرق بعید) کے لیے جنرل مینیجر کی خدمات بھی باخوبی انجام دے چکے ہیں ۔ وہ پاکستا ن سینٹرل ڈیپاذٹری کمپنی کے موجودہ چیرمین ہیں۔ اِس کے علاوہ وہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، پاکستان انٹرنیشنل اےئرلائن اور گلیکو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹز میں بھی شامل ہیں۔


جناب ایم ۔زیڈ معین مہاجر
جناب ایم ۔زیڈ معین مہاجر جو پیشہ کے اعتبار سے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور اکتوبر2011سے بحیثیت ڈپٹی سیکریٹری جنرل/ہیڈ آف فنانس اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری(OICCI)کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جناب مہاجر39سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اس دوران انہوں نے متعدد حیثیت سے خدمات انجام دیں جن میں بحیثیت ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈ منسٹریشن ،کمپنی سیکریٹری اور سنوفی ۔ اوینٹس پاکستان لمیٹڈمیں کارپوریٹ کنٹرولراورانٹرنل آڈٹ کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض شامل ہیں۔ اس وقت وہ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی تفتیشی کمیٹی اور آئی کیپ (ICAP)کاؤنسل /ریجنل کاؤنسلز کے جولائی2017کی الیکشن کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض انجا م دے رہے ہیں۔ماضی میں انہوں نے پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن(PIDC)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبراور آڈٹ کمپنی کے چیئر مین،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ لیزنگ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور آڈٹ کمپنی کے ممبر، سندھ مداربہ مینجمنٹ لمیٹڈ کے ایچ آر اور رسک اور آڈٹ کمیٹیز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر،آئی کیپ کی آڈٹ کمیٹی کے ممبر،آئی کیپ کاؤنسل اور ریجنل کاؤنسلزکے جون2013کی الیکشن کمیٹی کے چےئرمین اور آئی کیپ کے الیکشن ریفارمز کمیٹی کے چےئر مین کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دئیے ہیں۔


جناب بد ر الدّین ایف ویلانی (نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر)
بدرالدّ ین ایف ویلانی نے لوبوروہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے کیمیکل انجینرنگ ڈگری حاصل کی ہے۔اِس کے علاوہ ،وہ مڈل ٹیمپل (لندن) سے بیرسٹر آف لا ء کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں ۔اُن کو 1982میں با ر بلایا گیااور اس کے فوراً بعد انہوں نے کراچی میں قانونی پریکٹس شروع کی۔وہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈوکیٹ ہیں جب کے ویلانی اینڈ ویلانی میں پارٹز ہیں ۔ اس کے علاوہ جناب ویلانی صاحب ایف ایم سی جی ،مینو فیکچرنگ، طب اور رفا ع عامّہ سے تعلق رکھنے والی متعدد، ملٹی نیشنل کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی حصہّ ہیں۔


جناب اقبال بنگالی (نان۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر)
جناب بنگالی انگلینڈ اور ویلز سے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔وہ اپنا32سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور متعدد حیثیت سے بین الاقوامی طور پر مختلف آرگنائزیشنز میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے 1989میں بحیثیت ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن فائزر لیبارٹریز لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور1995میں فائزر پاکستان لمیٹڈ کے کنٹری منیجر کی حیثیت سے فرائض سنبھالے۔انہوں نے اکتوبر2009سے جولائی2011تک وائتھ پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور چےئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے سال2000سے 2004تک فائزر انڈونیشیاء کیلئے کنٹری منیجر کے فرائض بھی انجام دئیے اور2011کے ابتدائی مختصر عرصے کیلئے بھی یہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے 2006سے2007تک امریکن بزنس کاؤنسل کے صدر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے ہیں۔


جناب ایس ایم وجیہ الدّین (ایگزیکٹوڈائریکٹر)
وجیہ الدّین صاحب پیشے کے اعتماد سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز 1990میں پارک ڈیوس سے کیا اور جون 2010 میں فنا نس ڈائریکٹرزکے منصب تک پہنچنے انہوں نے فنا نس میں متعدد عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیں۔انہوں نے سیلز اور مارکیٹنگ فنانس کے ساتھ بھی متعدد کمر شل پروجیکٹس پر کام کیا ہے انہیں واےئتھ پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ پر 30مارچ 2010کو نا مرد کیا گیا ۔ وہ امیریکن بر نس کو نسل آف پاکستا ن کی فنانس اور ٹیکسیشن سب کمیٹی اور اوور سیز انو یٹسرز آف چیمبر ز اینڈ کامر س کی ٹیکسیشن اور فناشل سروسزکی سب کمیٹی کا حصّہ ہیں۔