مشن ،وژن اور اقد ار:

مشن : ہمارا مقصد سائنس اور ہمارے عالمی وسائل کی بناء پر صحت اور بہبود کو بہتر بنا یا جا سکے ۔

وژن :
ایک صحت مند معا شر ے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کو شاں


ہما را عزم ہے کہ:
• فلا ح و بہبود، امراض کی روک تھام ، علاج میں اور علاج سے بہتری۔
• ہمارے دور کی سب سے خطرناک اور پیچیدہ بیماریوں کا علاج ، ہمارے سب سے بہترین اور ماہر میڈیکل سائنس دانوں کی بدولت ڈھونڈا جاسکے۔
• ادویات کی قیمت ، حفاطت اور ا قد ار کے معیار کومستحکم کیا جاسکے۔
• تجسّس، شمولیت اور محنت کے جزبے کو فروغ دیا جاسکے۔
• ہم قابل اعتماد اور قابلِ خرید دیکھ بھال کی رہنمائی کرنے کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں ۔
• ہم اپنی ما لیاتی کار کر دگی کو بہتر سے بہتر بنا سکیں تاکہ جو لوگ ہم پر انحصار رکھتے ہوں ،اُن کی اُ میدوں پر پورا اُتر سکیں ۔

ا قد ار:
• صارفین پر توجہ:
ہما را عزم ہے کہ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو ہر لمہے پورا کر یں ۔ ہماری توجہ کا مرکز ہمارے صارفین کی بہتری ہے۔
• معاشرہ:
ہم پُر عزم ہیں کہ ہم جس معاشرے کا حصہّ ہیں اُ س میں ایک فعا ل کردار ادا کر سکیں۔ ہم ایک ایسا معاشرہ تصور کرتے ہیں جو زندگی گزارنے اور کام کرنے کے لیے بہترین ہو۔ ہمیں اس بات کا باخوبی اندازہ ہے کہ اِس کا اثر ہمارے کا روبار کی پختگی اور ساخت پر گہراہ اثر ڈالے گا۔
• لوگوں کا احترام:
ہمیں پختہ یقین ہے کہ ہماری کامیابی کی بنیاد ہمارے لوگ ہیں ۔ ہمارے لوگوں کی مختلف سو چ ہماری طاقت کا باعث ہے، ہمیں اِس بات پر فخر ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ احترام اور وقار سے پیش آتے ہیں۔
• کارکردگی
ہم اپنی کار کر دگی کو بہتر بنا نے کے لیے ہر وقت کو شاں ہیں ۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے نتائج کی پیمائش کو احتیاط سے برتیں تاکہ ہم سے جڑے تمام افراد کی
سا لمیت اور وقار میں کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔
• تعاون:
ہمیں اِس بات کا بخو بی اندازہ ہے کہ ایک کامیاب کمپنی ہونے کے لیے ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو پوراکریں خواہ اِس کے لیے ہمیں کسی بھی تنظیمی اور جغرافیائی حدود سے باہر ہوکے کام کرناپڑ ے۔
• قیادت:
ہم اِس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ رہنماہی اپنے علم اور تجربے کے ا شراک سے اپنے اردگردکے لوگوں کو با اختیار بناتی ہے اور انفراد ی کا وشوں کو سراتی ہے۔ ہم ہر سطح پر قیادت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔
• جدّت :
جدّت ہماری ترقی ، صحت کی بہتری اور منافع کو برقرار رکھنے کے لیے کلیدی ہے۔
• معیار:
میعار کا مستحکم ہونا، ہمارے کام ہمارے لوگوں اور اقتدار کی پختہ ضمانت ہے۔
ہم ایک میعاری صحت مند معاشرے کے لیے پُر عزم ہیں اور ہم اِس بات کی یقین دیہانی کراتے ہیں کہ اپنے تمام لوگوں اور شراکت داروں کی اُمید وں پر پورا اُتریں ۔
• سا لمیت:
ہم دوسروں اور اپنے آپ سے اعلٰی ترین اخلاقی معیار کا مطالبہ رکھتے ہیں ۔ اور اِس بات کاعہد رکھتے ہیں کہ ہماری ادویات کا معیار بہترین ہو۔

قانونی کاروباری سرگرمیوں کی تفصیلات:
کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لسٹڈ کمپنی کی حیثیت رکھتی ہے،جو ریسرچ پر مبنی پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر مینو فیکچرنگ، درآمدات، مارکیٹنگ،ڈسٹری بیوشن اور فروخت اور دیگر فارماپروڈکٹس کی فروخت میں مصروفِ عمل ہے۔